ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پرنب مکھرجی نے والد کی طرح میرا خیال رکھا ہے:پی ایم مودی

پرنب مکھرجی نے والد کی طرح میرا خیال رکھا ہے:پی ایم مودی

Mon, 03 Jul 2017 20:53:41    S.O. News Service

نئی دہلی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پرنب مکھرجی کی صدر کے طور پر مدت ختم ہونے کے کچھ دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی کافی تعریف کی اور ان کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکھرجی نے ان کا ایسے خیال رکھا جیسے کوئی باپ اپنے بیٹے کا رکھتا ہے۔
کتاب ”پریسیڈنٹ پرنب مکھرجی:اے اسٹیٹس مین ایٹ دی راشٹرپتی بھون“کااجرا کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں دہلی میں ان کے ابتدائی وقت میں ہی مکھرجی کا ساتھ ملا اور گزشتہ تین برسوں میں ایسی کوئی میٹنگ نہیں رہی جب صدر نے ان کے ساتھ اپنے بیٹے جیسا سلوک نہیں کیا۔
مودی نے پرجوش انداز میں کہا کہ میں ایسا تہہ دل سے کہہ رہا ہوں،جیسے کوئی باپ اپنے بیٹے کا خیال رکھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پرنب دا کہتے، مودی جی آپ کو نصف دن آرام کرنا ہوگا،کیوں آپ اتنی بھاگ دوڑ کرتے ہیں،آپ کو اپنا پروگرام بند کرنا چاہئے،آپ کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔مودی نے کہاکہ اترپردیش صوبہ انتخابات کے دوران انہوں نے مجھ سے کہا کہ فتح اور شکست ہمیشہ ہوتی رہتی ہے، لیکن آپ کو آپ اپنے جسم کا خیال رکھیں۔یہ صدر کے طور پر ان کی ذمہ داری کا حصہ نہیں تھا، لیکن ان کے اندر کی جو انسانیت تھی، اس نے ایک دوست کا خیال رکھا۔انہوں مکھرجی کو ایک متاثر کن شخصیت بتایا۔انہوں نے زندگی کے مختلف علاقوں کے لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کو یاد کیا جس کا ان پر اثر پڑا۔
مکھرجی نے بھی مودی کے تئیں گہری آمادگی ظاہر کی اور ان کی تعریف کی،دونوں کے خیالات مختلف ہیں، لیکن اسے انہوں نے خود تک رکھا اور قریبی تعاون سے کام کیا۔مکھرجی نے کہا کہ اس نے صدر اور وزیر اعظم کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کیا۔مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے کئی بار وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے وضاحت طلب کی اور انہوں نے اکثر مختلف مسائل پر حکومت کا رخ رکھا اور جیٹلی نے اکثر انہیں ایک قابل اور مؤثر ایڈووکیٹ کی طرح وضاحت کی، جیسا وہ ہیں۔اس دوران جیٹلی بھی موجود تھے۔صدر نے کہا کہ وہ بھروسے کے ساتھ دعوی کر سکتے ہیں کہ حکومت کا کام کاج کبھی متاثر نہیں ہوا، اسے روکا نہیں گیا اور کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔
 


Share: